ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / چلی میں جنگلاتی آگ پھیلتی ہوئی

چلی میں جنگلاتی آگ پھیلتی ہوئی

Tue, 24 Jan 2017 21:21:42    S.O. News Service

سانتیاگو24جنوری(ایس  اونیوز/آئی این ایس انڈیا)چلی میں لگی وسیع تر جنگلاتی آگ کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی کا خدشہ پیدا ہو چکا ہے۔ ایک لاکھ تیرہ ہزار ہیکٹر پر پھیلی یہ آگ اب جنوبی چلی کی طرف بڑھ رہی ہے۔ حکام نے بتایا ہے کہ اس آگ سے دارالحکومت سانتیاگو کو بھی خطرہ لاحق ہوچکاہے۔ ملکی وزیر داخلہ نے پارلیمان کو بتایا کہ یہ بات خارج از امکان نہیں کہ یہ آگ دانستہ طورپرلگائی گئی ہو۔میکسیکو،کینیڈا، فرانس اور برازیل نے اس جنگلاتی آگ پر قابو پانے میں مدد کی پیشکش کر دی ہے۔
 


Share: